روسی ہیلی کاپٹر تباہ، سات ہلاک

ماسکو (پی این آئی) ایک روسی ایم آئی-8 ہیلی کاپٹر جس میں 16 افراد سوار تھے، مشرقی علاقے کامچٹکا میں گر کر تباہ ہو گیا۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ جمعرات کی صبح کو ہوا تاہم متعدد نیوز ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ نو افراد کو ڈھونڈ لیا گیا ہے اور سات افراد لاپتہ ہیں۔ ہیلی کاپٹر ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ سے سیاحوں کو لے جا رہا تھا اور جھیل میں گر کر تباہ ہو گیا۔۔۔

ڈیم فنڈ کے 12 ارب میں سے 7 لاکھ بچے ہیں، باقی کہاں گئے؟

اسلام آباد (پی این آئی) سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی جانب سے دیامر بھاشا و مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے 10 جولائی 2018 کو فنڈ قائم کیا گیا تھا اور لوگوں اس فنڈ میں عطیات جمع کرانے کی اپیل کی گئی تھی۔ وفاقی وزیر مونس الٰہی کے مطابق سپریم کورٹ کی ویب سائٹ سے حاصل معلومات کے مطابق فنڈ میں کل 12 ارب 93 کروڑ 40 لاکھ سے زائد رقم جمع ہوئی ہے۔ سوالوں کے وقفے میں قومی اسمبلی کو بتایاگیا کہ ڈیموں کی تعمیر کے لیے جمع کی گئی رقم سے سرمایہ کاری کردی گئی ہے،ٹریژری بلز پر کل 12 ارب 93 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ وزیر آبی وسائل کے مطابق اس وقت دیامر بھاشا مہمند ڈیم کے فنڈ کے اکاؤنٹ میں کل 7 لاکھ 99 ہزار 358 روپے کی رقم موجود ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں