ایف بی آر نے سٹیل مصنوعات کی کم از کم نئی قیمتوں کا تعین کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سٹیل مصنوعات میں اضافہ کے پیش نظر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جاری کردہ ایس آر او 985 بتاریخ 4 اگست 2021 کے تحت سٹیل مصنوعات کی کم از کم قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس سے پہلے سٹیل مصنوعات کی قیمت کا تعین ایس آر او 992 کے تحت 4 ستمبر 2019 کو کیا گیا تھا۔ ایف بی آر سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی شق 2 ذیلی شق 46 کے تحت سٹیل مصنوعات کی کم از کم قیمت کا تعین کرنے میں بااختیار ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق سٹیل بار کی قیمت کا تعین 1 لاکھ 40 ہزارروپے، سٹیل بلٹ 1لاکھ 25 ہزار روپے ، سٹیل انگوٹس اور شپ پلیٹس 1 لاکھ 20 ہزار روپے اور سکریپ 1 لاکھ 18 ہزار روپے فی میٹرک ٹن کیا گیا ہے۔ایف بی آر نے مزید وضاحت کی ہے کہ سٹیل مصنوعات کی مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافہ کی وجہ سے ایف بی آر نے نئی قیمتوں کا تعین کیا ہے تا کہ ریونیو نقصان نہ ہو۔ مستقبل میں قیمتوں کا تعین سہ ماہی بنیادوں پر کیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close