لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ جمع

لاہور (آئی این پی ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے 3 صفحات پر مشتمل میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر کرنے سے روک رکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو لندن میں اسپتال کے قریب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نواز شریف کے دل کو بلڈ کی سپلائی کم ہو رہی ہے۔ رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا کہ نواز شریف دل، کڈنی اور شوگر کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹرز نے نواز شریف کو پارکس اور رش والی جگہ جانے سے روک دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ نواز شریف کی 8 جولائی 2021 کی میڈیکل رپورٹ جمع کروائی گئی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close