جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی، مریم نواز شرکت کریں گی یا نہیں؟ پیغام جاری

لاہور(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں شریک نہیں ہونگی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کا نکاح عائشہ سیف الرحمان کے ساتھ 22 اگست کو لندن میں ہوگا۔مگر میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) میں نام ہونےاور جعلی کیسز کی وجہ سے اس میں شرکت نہیں کرسکوں گی ۔میں جیل میں تھی جب میری والدہ کا انتقال ہوا اور اب میں اپنے بیٹے کی خوشی میں شریک نہیں ہوسکوں گی ،مگر اسکے باوجود میں باہر جانے کے لیے حکومت سے کسی قسم کی درخواست نہیں کروں گی میں اپنے معاملے کو اللہ پر چھوڑتی ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close