طالبان کوپورے افغانستان پر قابض ہونے میں کتنا عرصہ لگے گا؟ امریکی حکام نے پیشنگوئی کر دی

واشنگٹن(پی این آئی) امریکی و نیٹو افواج کے انخلاءسے قبل ہی طالبان افغانستان پر قبضے کی کارروائیاں شروع کر چکے تھے ۔جو غیرملکی فوجوں کے مکمل انخلاءکے بعد تیزتر ہو چکی ہیں اور اب امریکی حکام کی طرف سے اس حوالے سے تہلکہ خیز تنبیہ جاری کر دی گئی ہے۔ طالبان اب تک افغانستان کے 65فیصد حصے پر قابض ہو چکے ہیںا ور امریکی حکام نے دنیا کو متنبہ کر دیا ہے کہ طالبان آئندہ ایک مہینے میں پورے افغانستان پر قابض ہو سکتے ہیں۔فوجی معاملات سے باخبر امریکی حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ”ہر چیز الٹ سمت میں جا رہی ہے اور طالبان امریکہ کی توقع سے کہیں زیادہ تیزی کے ساتھ افغانستان پر قابض ہو رہے ہیں۔ اگر ان کی پیش قدمی اسی رفتار سے جاری رہی تو ایک ماہ میں وہ پورے ملک پر قبضہ کو لیں گے۔ امریکی و نیٹو افواج کے انخلاءسے ان کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں اور افغان فوج بیشتر علاقوں میں ان کے آگے سرنڈر کر رہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ وہ تیزی کے ساتھ پیش قدمی کرتے ہوئے افغانستان پر قابض ہو رہے ہیں۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں