عمران خان کا بڑا فیصلہ، سرکاری گھروں کے مکینوں کو 54سال کے لیے لیز مل گئی

کراچی (آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کوارٹرز کراچی کے مکینوں کے لیے 54سالہ لیز کی تجدید کر دی۔ تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی کی درخواست پر وزیراعظم عمران خان نے لیز کے احکامات جاری کیے ہیں۔ وفاقی حکومت نے 413ملین روپے ادا کرکے پاکستان کوارٹرز کی زمین کی لیز کرائی۔ 413ملین روپے کی ادائیگی پر محکمہ ریونیو سندھ نے لیز دستاویز جاری کیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں ایم پی اے جمال صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق کسی کے چھت نہیں چھینی جائے گی جبکہ تمام لوگوں کو گھر بنا کر دیے جائیں گے۔ پاکستان کوارٹرز کے رہائشیوں کی لیز کا معاملہ 1995 سے زیر التوا تھا۔ وفاقی حکومت پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کی تجویز پر ہاوسنگ منصوبہ بھی شروع کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ دو سال قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ہدایت کی تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close