اقلیتوں کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقلیتوں کو تمام حقوق فراہم کر رہے ہیں،ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے اقلیتوں کے فعال کردار کا اعتراف کرتے ہیں،اقلیتوں کو تمام حقوق کی فراہمی کے بغیر معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا ۔ بدھ کو وزیر اعظم عمران خان نے اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اقلیتوں کو یکساں حقوق کی فراہمی کے لیے پر عزم ہیں جبکہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے اقلیتوں کے فعال کردار کا اعتراف کرتے ہیں،اقلیتوں کو تمام حقوق کی فراہمی کے بغیر معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا اور بین المذاہب ہم آ ہنگی کا فروغ ترقی پسند معاشرے کے قیام کے لیے ناگزیر ہے، اقلیتوں کو تمام آئینی، قانونی اور معاشرتی حقوق فراہم کر رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close