گیس سلینڈر والی تمام گاڑیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ، موٹروے پولیس نے نئی ہدایات جاری کر دیں

لاہور (پی این آئی ) گیس سلنڈر والی تمام گاڑیوں پر پابندی عائد ، موٹروے پولیس کی جانب سے اہم شاہراہوں پر گاڑیوں میں سی این جی کیساتھ ساتھ ایل پی جی سلنڈر پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کی جانب سے گیس سلنڈرز کی وجہ سے گاڑیوں کو پیش آن والے حادثات روکنے کیلئے اہم ترین فیصلہ کیا گیا ہے۔موٹروے پولیس نے گیس سلنڈر والی گاڑیوں کے اہم شاہراہوں پر چلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کے علاوہ تمام کمرشل گاڑیوں میں سے گیس سلنڈر ہٹانے کا بھی حکم دیدیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ گاڑیوں میں سی این جی کیساتھ ساتھ ایل پی جی سلنڈر پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جبکہ اعلان کیا گیا ہے کہ گیس سلنڈر نہ اتارنے والے گاڑی مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔اس پابندی کے حوالے سے آئی جی موٹرویز کا کہنا ہے کہ انسانی زندگیوں کو بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ غیر قانونی اقدامات سے انسانی زندگیوں کو داؤ پر نہیں لگایا جا سکتا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں مسافر وین کاسلنڈر پھٹنے سے 9 مسافر جھلس کر جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے کے بعد موٹروے پولیس یہ اقدام اٹھانے پر مجبور ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close