اعتزاز احسن بھی وزیراعظم عمران خان کے فیصلوں کے معترف ہو گئے، عمران خان کے اچھے فیصلوں کا پھل کب ملے گا؟ پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن بھی وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کےمعترف ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان کی اچھی پالیسیاں ہیں،وہ معیشت کو ابھار رہے ہیں۔عمران خان نے جو فیصلے کیے ہیں بہت اچھے فیصلے کیے ہیں۔اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ اگرچہ عمران خان کے فیصلے بہت اچھے ہیں لیکن ان کا اجر دو سال میں نہیں ملے گا بلکہ اس کا پھل اگلی حکومت کو ملے گا۔واضح رہے کہ عمران خان کی حکومت میں اگرچہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے تاہم ان کی کچھ پالیسیوں کی تعریف کی جاتی ہے۔کچھ عرصہ قبل وزیراعظم عمران خان نے معاشی ٹیم کو چوکنا رہنے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی ہدایت کی، اپنےایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ معاشی سطح پر مزید اچھی خبریں سامنے آ رہی ہیں ، افراط زر کو کم کرنے کی ہماری کوششیں اب نتائج دکھا رہی ہیں ، ہماری حکومت کے قائم ہونے کے مقابلے میں اب مہنگائی اور بنیادی افراط زر کی مجموعی شرح کم ترین سطح پر ہے ، میں نے اپنی معاشی ٹیم کو چوکنا رہنے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی ہدایت کی ہے۔جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا تھا کہ شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جامع پالیسیوں کی بدولت ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے قومی اداروں کی بحالی، گردشی قرضوں کو کم کرنا، پینشن فنڈز قائم کرنے کے علاوہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کے لوگوں کو اوپر اٹھانا وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہے، موجودہ حکومت نے معاشی طور پر کمزور لوگوں کو اوپر اٹھانے کیلئے احساس کیش پروگرام اور ہائوسنگ سمیت متعدد فلاحی منصوبے شروع کئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close