روپے نے ڈالر کو پچھاڑ دیا، کاروبار کے اختتام پر امریکی کرنسی کی قدر میں کمی ہو گئی

کراچی (پی این آئی)روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 164روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ انٹربینک اور اوپن دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کمی دیکھی گئی۔زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ اس کے نتیجے میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر طلب ورسد کے تناظر میں اتار چڑھاؤ کا شکار ہونے کے بعد کاروبار کے اختتام پر مزید 15 پیسے کی کمی سے 163.75 روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 164روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close