اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے اپنی تنخواہ میں دس فیصد ایڈہاک الائونس لینے سے انکار کر دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔ لیکن وزیراعظم نے یہ دس فیصد ایڈہاک الائونس لینے سے انکار کر دیا، وزیراعظم عمران خان کے موقف کے بعد وزرا نے بھی دس فیصد ماہانہ الائونس لینے سے انکار کر دیا۔وزیراعظم عمران خان نے کابینہ ڈویژن کو دس فیصد ایڈہاک الائونس کا نوٹی فکیشن واپس لینے کی ہدایت کر دی۔ ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان اور وزرا نے تنخواہ میں اضافہ لینے سے انکار کیا۔ کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزرا کو تنخواہ کے ساتھ بیس ہزار روپے ماہانہ ایڈہاک الائونس دینے کی سفارش کی۔ وزیرمملکت کو بھی تنخواہ کے ساتھ اٹھارہ ہزار روپے ماہانہ ایڈہاک الائونس دینے کی سفارش کی۔خیال رہے وفاقی وزیر دو اور وزیرمملکت ایک لاکھ اسی ہزار روپے ماہانہ تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔دوسری جانب محکمہ خزانہ کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین اور افسران کو 25 فی صد سپیشل الائونس ستمبر کی تنخواہ میں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ خزانہ کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین اور افسران کو 25 فی صد سپیشل الائونس ستمبر کی تنخواہ میں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔سیکرٹری خزانہ افتخارعلی سہو کا کہنا ہے کہ یہ الائونس ان ملازمین اور افسران کو ملے گا و پہلے کوئی اضافی الانس نہیں ملتا ہے، تمام ملازمین اور افسران کو یکم جون سے یہ سپیشل الائونس بقایا جات کے ساتھ ملے گا۔ محکمہ خزانہ نے دس فی صد تنخواہ اور پنشن میں اضافہ بقایا جات کے ساتھ ستمبر کی تنخواہ کے ساتھ ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے، محکمہ خزانہ کی جانب سے اے جی آفس کو بھی یہ حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔دوسری جانب سے محکمہ جیل کے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور جیل الائونس دینے کی سمری دوبارہ ارسال کر دی گئی۔ گزشتہ مالی سال میں یہ سمری ڈمپ کر دی گئی تھی۔ سمری کے مطابق تمام جیل ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور جیل الائونس ملے گی، گزشتہ مالی سال میں حکومت پنجاب نے یہ سمری منظور نہیں کی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں