گولڈ میڈل جیتنے والے نیرج چوپڑا نے ارشد ندیم کیلئے پیغام جاری کردیا، دل جیت لیے

اسلام آباد (پی این آئی)بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کا پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے لیےپیغام نے سب کا دل جیت لیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیرج چوپڑا نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ اگر ارشد ندیم بھی کوئی میڈل جیت جاتے تو اچھا ہوتا کیونکہ اس سے ایشیاء کا نام ہوتا ۔ نیرج کا کہنا تھا کہ میری اولمپکس کی اختتامی تقریب سے قبل ارشد سے ملاقات ہوئی انہوں نے مجھے مسکراتے ہوئے مبارکباد پیش کی جبکہ میں نے ان کالباس دیکھا تو میں نے انہیں کہا کہ وہ قومی لباس میں بہت اچھے لگ رہے ہیں ۔دوسری جانب پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر محمد عامر جان کی جانب سے ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔محمد عامر جان نے اپنے بیان میں کہا کہ ارشد ندیم نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اْمید کی کرن بن کر اْبھرے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ واپسی پر ارشد ندیم کو ایک ملین روپے کیش اور اسپورٹس اسکالر شپ دیں گے۔محمد عامر جان نے کہا کہ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ارشد ندیم اور کوچ کی انتھک محنت کو سراہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نامساعد حالات کے باوجود اولمپک میں نیزہ بازی کے فائنل تک رسائی بڑی کامیابی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close