بلال غفار کی این سی او سی کے 500دن مکمل ہونے پروزیراعظم اوراسد عمر کو مبارکباد

کراچی (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بلال غفار نے این سی او سی کے 500 دن مکمل ہونے پر وزیراعظم اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی نے کووڈ کی موجودہ صورتحال پر جس طرح قابو پایا اس کیلئے وفاقی حکومت اور این سی او سی کے مشترکہ فیصلے قابل تعریف ہیں اسد عمر کی قائدانہ صلاحتیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں این سی او سی نے ملک میں وباء کے باوجود این سی او سی نے عوامی مفاد میں ایسیمثبت فیصلے کیے جس سے ملکی معیشت کا پہیہ بھی جاری وساری رہا انہوں نے کہا کہ این سی او سی کی مشاورت سے ملک بھر میں کرونا ریلیف فنڈز غریب اور مستحق افراد کو دیئے گئے مشکل وقت میں ملک بھر کی صنعتوں کیلئے پیکجز کا اعلان کیا گیا اسمارٹ لاک ڈآؤن کی تجویز سے ریڑھی والا مزدور رکشہ چلانے والا اور ہر وہ طبقہ مستفید ہوا جو روزانہ کی اجرت اپنے گھر لے جایا کرتا ہے عمران خان نے این سی او سی کے ساتھ مل کر کرونا کی وباء میں مشکل فیصلوں سے قوم کو ریلیف دیا این سی او سی نے وباء کا نہ صرف بہترین انداز میں مقابلہ کیا بلکہ پوری دنیا نے این سی او سی کی حکمتِ عملی کو سراہا وزیراعظم واقف تھے کہ لاک ڈاؤن سے ملکی معاشی سرگرمیوں پر گھیرا اثر پڑھ سکتا ہے اس کے باوجود بھی پاکستان نے اپنی اکانومی کو اُس شاندار انداز میں سنبھالا جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ماضی کی حکومتوں نے عمران خان کے ہاتھ میں ملک اس وقت دیا جب پاکستان کا مکمل دیوالیہ نکل چکاتھا ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وباء کی آمد کے بعد این سی او سی عوام کیلئے بہترین ایس او پیز مرتب کیں،پورے ملک میں موجود ہسپتالوں میں پی پی ایز فراہم کیں دوسری جانب پاکستان وباء کے عالم میں وینٹلیٹر بنانے والا ملک بن گیا ویکسین کے عمل کو بھی موثر انداز میں عوام تک پہنچایا ویکسین کے عمل میں مختلف مراحل کا فیصلہ بھی عوامی مفاد میں کیا گیا تھا،این سی او سی کے 500 دن مکمل ہونے پر وفاقی وزیر اسد عمر اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close