افغان طالبان نے ایک اور صوبہ فتح کرلیا

کابل (پی این آئی )طالبان نے افغانستان کا چھٹا صوبائی دارالحکومت بھی فتح کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ سمنگان کا دارالحکومت ابیک بھی آپریشن کے دوران دشمن کے ہاتھ سے چھین لیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ا س وقت گورنر آفس، پولیس ہیڈ کوارٹرز، انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ سمیت تمام سرکاری عمارتیں طالبان جنگجوؤں کے قبضے میں آچکی ہیں۔ جبکہ اس حوالے سے ابیک کے رہائشی قانون سازوں عبداللہ محمدی اور ضیا الدین ضیاء نے طالبان کی جانب سے فتح کے اعلان کی تصدیق کر دی ہے جبکہ انہوں نے بتایا ہے کہ حکومت فورسز لڑائی کے بغیر ہی شہر سے بھاگ گئیں ہیں ، طالبان کی جانب سے افغانستان کے چھٹے صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close