بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ بھی نہیں ہوا، نواز شریف بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں ہیں، شیخ رشید کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا پاسپورٹ 16فروری کو منسوخ ہو چکا ہے اب اُن کے پاس دو آپشن ہیں، اپیل کرلیں یا پناہ حاصل کرلیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے انہیں واپس آنا چاہئے، باہر کی کیا زندگی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو ملک میں جیتا اور مرتا ہے، اقتدار میں ہوں تو بھڑکیں مارتے ہیں، اقتدار سے اتر جائیں تو ملک سے بھاگ جاتے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ بھی نہیں ہوا، نواز شریف بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کسی نے بیان دیا تھا کہ شہباز شریف کو گرفتار کیا تو قیامت آجائےگی ، اس ملک میں بھٹو پھانسی لگ گیا لیکن چڑیا نہیں پھڑکی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close