نیپرا نے حیسکو کو شوکاز جاری کرتے ہوئے15 دن میں جواب طلب کر لیا

حیدرآباد(آئی این پی ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ نیپرا کے مطابق حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے کے واقعے پر 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ تحقیقاتی ٹیم نے متاثرین کے بیانات قلمبند کیے اور جائے حادثہ سے شواہد اکھٹے کیے ہیں۔ نیپرا حکام کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے حیسکو حکام سے بھی پوچھ گچھ کی ہے اور تحقیقاتی ٹیم نے متاثرہ ٹرانسفارمر بنانے والی کمپنی کا بھی دورہ کیا۔ تحقیقاتی ٹیم نے تفتیش مکمل کرنے کے بعد اتھارٹی کو رپورٹ پیش کی تھی۔ نیپرا کے مطابق اتھارٹی نے رپورٹ کی روشنی میں حیسکو کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا ہے اور اتھارٹی نے حیسکو کو 15 دن میں شو کاز کا جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔ اتھارٹی کا حیسکو کو ڈسٹری بیوشن سسٹم میں بھی بہتری لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close