ادویات کی قیمتوں میں 12 ویں دفعہ اوسط 50 فیصد اضافہ

اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جان بچانے سمیت دیگر ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب جان بچانے والی دوائیاں مہنگی کرکے اب کہیں گے کہ جہاد کیا ہے؟شرم کریں ،عمران صاحب نے 12 ویں دفعہ دوائی کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد اضافہ کردیا، نئے پاکستان کی 12 ویں دفعہ نئی قیمت ،عمران صاحب نے جان بچانے والی ادویات بھی مزید مہنگی کردیں، عمران صاحب غریبوں کے حق میں ایک تقریر ہوجائے، پلیز؟،کینسر کے مریضوں سے دوائی پہلے ہی چھین لی،واہ رے نیا پاکستان؟،شوگر کے مریضوں کی دوائی اور انسولین میں ظالمانہ اضافہ کیا گیا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا تین سال میں عمران صاحب ادویات کی قیمتوں میں 500 فیصداضافہ کرچکے ہیں، کوئی شرم، کوئی حیا؟، دوائی چوری میں رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے وزیر کو عمران صاحب نے این آر او دے دیا، چور کو اپنے پیچھے چھپالیا ،آٹا چینی بجلی دوائی گیس پٹرول کے ستائے عوام صحت وعلاج کی بنیادی سہولت سے بھی محروم ہوچکے ہیں ،عمران صاحب عوام کو نہ سستی روٹی دے سکے، نہ ہی دوائی،کمرے میں بیٹھ کر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا معائینہ کریں کیونکہ عمران صاحب کا عوام سے تو کوئی سروکار ہے نہیں،عوام کو ریلیف دینے سے عمران صاحب کا کوئی سروکار نہیں کیونکہ ووٹ عوام سے نہیں، مشینوں سے لینے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close