کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان کے صدر مقام اور سب سے بڑے شہر کوئٹہ کے علاقے یونٹی چوک کے قریب دھماکے سے دو پولیس اہلکار شہید جبکہ 9افراد زخمی ہو گئے ، پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور علاقے کا گھیرئوا کر لیا،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا کوئٹہ کے علاقے یونٹی چوک میں ہوا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کارروائیاں شروع کر دیں، زخمیوں کو ایمبیولینسوں کے ذریعے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، صورتحال کے پیش نظر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا، دہشتگردی واقعے کے بعد پورے شہر کی سیکیورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں