پیپلزپارٹی بلوچستان حکومت بنائے گی ، جیالہ وزیراعلیٰ لائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

کوئٹہ (آن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی میں نئے شامل ہونیوالوں کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور بلوچستان کا تین نسلوں کاساتھ ہے ہم یہاں حکومت بنا کر جیالا وزیراعلیٰ منتخب کرینگے ،پاکستان مسلم لیگ(ن) ،پاکستان تحریک انصاف ودیگرنے عوام کی حقوق سلب کرتے ہوئے ساحل وسائل پر نظریں جما رکھی ہیںسانحہ سول ہسپتال میں شہید وکلاء آج بھی انصاف کے منتظر ہیں ،نالائق ونااہل حکومت میں تبدیلی کااصل چہرہ مہنگائی ،غربت ،بے روزگاری ،بھوک افلاس اور مایوسی ہے ،ان مسائل کا حل پاکستان پیپلزپارٹی کی کامیابی میں ہے ،بلوچستان ،سندھ ،پنجاب اور خیبرپشتونخوا کے نوجوانوں کے ساتھ نیا تاریخ رقم کروں گامیرا خواب اور مشن ہے کہ پاکستان کی عوام ترقی کرے ،محنت کشوں اور کسانوں کو ان کا صلہ ملیں ،تنظیم سازی شروع کی ہے تمام ساتھی مل کر پارٹی کی فعالیت کیلئے اپنا کرداراداکرتے ہوئے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے منشور اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی نصیحت کو ملک کے کونے کونے تک پہنچائیںگے ،پاکستان پیپلزپارٹی عزت کیلئے سیاست کرتی ہے ایک دوسرے کی عزت کرکے سیاست کرینگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے زیراہتمام شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرنئے شامل ہونے والے چیف آف جھالاوان سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری، سابق گورنر بلوچستان جنرل (ریٹائرڈ )عبدالقادر بلوچ، نواب محمد خان شاہوانی ،پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، مرکزی رہنماء حاجی میر علی مدد جتک ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی ،سحر گل خان خلجی ،شریف خان خلجی ،سابق صوبائی وزیرکرنل ریٹائرڈ یونس چنگیزی، سابق صوبائی وزیر آغا عرفان کریم احمد زئی، سابق مشیر وزیراعلی بلوچستان کشور احمد جتک ،سابق ضلعی ناظم نصیرآبادسردار چنگیز ساسولی،سردار عمران بنگلزئی،میر عبدالرحمان زہری سابق چیئرمین خضدار،نواب شیرباز نوشیروانی ،میر عرفان کرد،میر غازی خان پندرانی، سید عباس شاہ ودیگر بھی موجود تھے ۔اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی رہنماء سیف اللہ پراچہ کی وفات پر مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم ملک کے کونے کونے میں بی بی شہید بے نظیر بھٹو کی پارٹی کو فعال کرینگے ،پاکستان پیپلزپارٹی پورے ملک بالخصوص بلوچستان میں اپنا حکومت بناکر صوبے کو جیالا وزیراعلیٰ دیںگے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مسائل کے حل کا عزم کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے لوگ غیرت منداور بہادر لوگ ہیں ،پیپلزپارٹی کا بلوچستان سے رشتہ آج کا نہیں بلکہ تین نسلوں سے ہے ،عوام نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کاساتھ دیا ہم نے تاریخ رقم کیاتھا ملک کے غریب عوام آواز دی ،کسانوں کو زمینوں کے مالک بنائے ،غریبوں کو حقوق دئیے ،جب عوام نے بے نظیر بھٹو شہید کاساتھ دیاتھا تو ہم نے ایک بار پھر تاریخ رقم کیا تھا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد صدرآصف علی زرداری کاساتھ دیاتھا ہم نے تیسری دفعہ تاریخ رقم کیا تھا وہ حقوق صوبوں کو لیکر دئیے جو قائد عوام کو وعدہ تھا وہ وعدہ صدر آصف علی زرداری کے دور میں پورا ہوئے ہم نے صوبوں کو حقوق دلوائے تھے این ایف سی ایوارڈ تشکیل دیاتھا 18ویں ترمیم کے ذریعے عوام کو حقوق دئیے اور وسائل کامالک بنایا ہمارا یہ سوچ تھا کہ جہاں بھی گیس ہوگا قدرتی وسائل ہونگے اس پر سب سے پہلے وہاں کی عوام کا حق ہوگا جہاں سے سونا نکلے گا اس پر سب سے پہلے وہاں کے عوام کا حق ہوگا صدر زرداری نے غریب عوام کو حقوق دلاتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیاتھا تاکہ غریب عورتوں کو مدد پہنچ سکیں ،ہم نے تنخواہوں اور پنشن کے ساتھ فوج کی تنخواہ میں اضافہ کیاتھا پیپلزپارٹی کے بعد مسلم لیگ(ن) اور تبدیلی سرکار مسلط کردہ گئی لیکن ان سب نے عوام سے ان کے حقوق چھیننے کی کوشش کی چاہے وہ 18ویں ترمیم ہوں یا این ایف سی ایوارڈ یا پھرساحل وسائل ہوں سب کی نظریں آپ کی حقوق اور وسائل پر ہیں ،پیپلزپارٹی جانتی ہے کہ عوام کو ان کے حقوق کیسے پہنچانے ہیں نواب ثناء اللہ زہری ،جنرل عبدالقادر بلوچ ہمارے ساتھ ہیں ہم بلوچستان کے ہر ضلع تک پہنچیںگے قائد عوام کے منشور کو ساتھ لیکر شہید محترمہ بے نظیر بھٹوکے نصیحت پہنچائینگے ،عوام اگر ہمارے ساتھ ہوں تو کوئی ہمارا راستہ نہیں روک سکتا،بلوچستان کو بہت سے مشکلات کاسامنا کرناپڑاہے 5سال قبل یہاں کے وکلاء کے ساتھ دہشتگردی کا بہت بڑا سانحہ ہوا آج تک ان شہداء کوانصاف فراہم نہیں کرسکے ،آج بھی نااہل ونالائق حکومت کے دور میں جگہ جگہ ناانصافی جاری ہے پیپلزپارٹی عوام کے حقوق کادفاع کرناجانتی ہے بلوچستان ،سندھ ،پنجاب اور خیبرپشتونخوا کے نوجوانوں کے ساتھ مل کر نیا تاریخ رقم کرناچاہتاہوں ،قائدعوام نے ملک کی غریب عوام کیلئے کہاتھاکہ عوام کی قسمت میں نہیں لکھاکہ وہ ہمیشہ غریب ہی رہے یہ میرا خواب اور میرا مشن ہے کہ پاکستان کی عوام ترقی کرے مزدور کومحنت کا صلہ ملے اور کسان کو محنت کا نتیجہ ملے ،عوام نے ایک بار پھر پاکستان پیپلزپارٹی کاساتھ دینا ہے تاکہ ایک بارپھر ہم عوام کامستقبل تبدیل کرسکیں ۔شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا خواب تھا کہ پاکستان کا بچہ بچہ آزاد ماحول میں جئے اور آزادی کے ساتھ بول اور سیاست کرسکیں بھٹو اور بی بی شہید کے خوابوں کی تکمیل کیلئے مل کر آگے بڑھناہوگا پاکستان میں ایسے عوامی حکومت لانے کی ضرورت ہے جو عوام کی مسائل حل کرسکیں عام آدمی پہچان چکاہے کہ تبدیلی کااصل چہری تاریخی مہنگائی ،تاریخی غربت اور بے روزگاری ہے اگر ان مسائل سے نکلناہے تو پاکستان پیپلزپارٹی کاساتھ دیناہوگا۔عوام نے جس طرح ہمارا ساتھ دیا ہم ان کے شکر گزار ہیں نئے شامل ہونیوالوں کا شکر گزار ہیں ۔پارٹی کی تنظیم سازی شروع کی ہے پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر کورونا سے متاثر ہیں تمام ساتھیوں نے مل کر پارٹی کی فعالیت کیلئے محنت کرناہے اور انشاء اللہ آئندہ حکومت بلوچستان میں پیپلزپارٹی میں کی ہوگی ہم ایک خاندان ہے ،ہم عزت کیلئے سیاست کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ عزت کے ساتھ سیاست کرینگے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close