فرحت اللہ بابر اور افراب سیاب خٹک کو مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر اور سابق سینیٹر افراب سیاب خٹک نے چیئرمین انسانی حقوق کمیٹی بلاول بھٹو زرداری کو درخواست دی ہے کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فرحت اللہ بابر اور افراب سیاب خٹک کو ملنے والی دھمکیوں کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انسانی حقوق کمیٹی کا اہم اجلاس12اگست کو طلب کرلیا ہے،کمیٹی ایجنڈے کے مطابق فرحت اللہ بابر اور افراب سیاب خٹک نے ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے متعلق درخواست دی ہے،کمیٹی اس اہم درخواست کا جائزہ لے گی، بلاول بھٹو نے نور مقدم قتل کیس کا بھی نوٹس لے لیا ہے کیس کے متعلق تمام تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close