کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز، آکسیجن بیڈز کی طلب میں اضافہ

کراچی(آئی این پی) کراچی میں کورونا کیسزبڑھنے لگے ،آکسیجن بیڈز کی طلب میں اضافہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا کیسز میں اضافہ جاری ہے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد رپورٹ ہوگئی ہے، کراچی اسپتالوں میں آئی سی یو بیڈز پر جگہ کم ہے، ڈا اوجھا کیمپس ضیاالدین نارتھ ، کلفٹن کیمپس ، آغا خان اور جناح اسپتال میں بھی جگہ نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق قطر اسپتال میں 10 اور این آئی سی وی ڈی میں 1 بیڈ دستیاب ہے، سول اسپتال میں 6 اور سول ٹراما میں صرف 21 آئی سی یو خالی ہیں۔واضح رہے کہ کراچی میں 37 نجی و سرکاری کورونا سینٹر و وارڈز میں 530 آئی سی یو وینٹی لیٹر موجود ہیں جن میں سے 367 پر اس وقت مریض زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں