انتقامی کارروائیوں کا الزام، ترین گروپ حکومت سے علیحدگی کیلئے تیار؟ اجلاس طلب کر لیا گیا

لاہور(پی یان آئی) ترین گروپ نے حکومت کی انتقامی کاروائیوں کیخلاف اجلاس طلب کرلیا، 8 اگست کے اجلاس میں حکومت مخالف حکمت عملی بنائی جائے گی، ترین گروپ حکومت سے علیحدگی کے آپشن پر بھی مشاورت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت اور جہانگیرترین گروپ ایک بار پھر آمنے سامنے آگیا ہے، ترین گروپ نے حکومت کی انتقامی اکروائیوں کیخلاف مری میں 8 سے 10اگست تک تین روزہ اجلاس طلب کرلیا ہے۔اجلاس میں حکومت کی انتقامی کارروائیوں کیخلاف حکمت عملی طے کی جائے گی۔ اجلاس میں تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس کی صدارت جہانگیر ترین خود کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں ترین گروپ حکومت سے علیحدگی کے آپشن پر بھی مشاورت کرے گا۔یاد رہے ترین گروپ کے عون چودھری کی بھی وزیراعلیٰ آفس میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات ہوئی تھی جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنا تحریر استعفیٰ پیش کیا۔دوسری جانب حکومت نے بھی جہانگیر ترین گروپ کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے استعفی کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے۔ جس کے تحت فردوس عاشق اعوان پارٹی کے اندر ٹکراؤ کے حق میں نہیں تھیں۔ اس لیے ترین گروپ کو بھرپور جواب دینے کے لیے فیاض الحسن چوہان کو میدان میں اتارا جائے گا، ترین گروپ کو ٹف ٹائم دیا جائے اسی وجہ سے فردوس عاشق اعوان کا استعفی فوری قبول کیا گیا۔واضح رہے وزیراعلیٰ‌ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، فردوس عاشق اعوان نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ کو بھجوا دیا ہے۔ فردوس عاشق کی جگہ فیاض الحسن چوہان کو وزارت اطلاعات کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔ اسی طرح فردوس عاشق اعوان کی خواہش پر انہیں وفاق میں ذمہ داری دی جائے گی۔ وزارتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم آئندہ ہفتے دورہ لاہور کے دوران ‏کریں گے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قیادت جس جگہ مناسب سمجھے گی میں وہاں پر ذمہ داری ادا کرنے کیلئے تیار ہوں۔دوسری جانب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو محکمہ بہبود آبادی کی معاون خصوصی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ فردوس عاشق اعوان وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی کی حیثیت سے ذمہ داری سر انجام دیں گی۔ جبکہ پنجاب میں اطلاعات کی ذمہ داری فیاضن الحسن چوہان کو دی جائے گی ۔ فیاض الحسن چوہان کو پنجاب میں وزیر اطلاعات بنایا جائے گا۔انتقامی کارروائیوں کا الزام، ترین گروپ حکومت سے علیحدگی کیلئے تیار؟ اجلاس طلب کر لیا گیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close