پوری دنیا کے سامنے بھارت کا مذموم چہرہ عیاں ہو چکا ہے، پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

اسلام آباد/صوابی (آئی این پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ پوری دنیا کے سامنے بھارت کا مذموم چہرہ عیاں ہو چکا ہے، پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ جمعرات کو صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پوری دنیا کے سامنے بھارت کا مذموم چہرہ عیاں ہو چکا ہے ۔ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہاکہ * بھارت کی جانب سے غیر آئنی اور غیر انسانی اقدامات قابل مذمت ہیں ۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ تمام پاکستانی شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔سابقہ خیبر پختونخوا حکومت میں بلین ٹری سونامی منصوبہ عالمی پزیرائی حاصل کر سکا ۔خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے وقت سے پہلے بون چیلنج پورا کیا ۔انہو ں نے کہاکہ کورونا وبا کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی ہے ۔عوام کرونا ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنائیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close