انتخابی عمل پر عوام کا مکمل اعتماد بحال کرنے اور اس پورے نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کلیدی اہمیت کی حامل ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(آئی این پی )وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ انتخابی عمل پر عوام کا مکمل اعتماد بحال کرنے اور اس پورے نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔جمعرات کووزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے ملاقات کی جس میں وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔وزیر اعظم کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر تفصیلی بریفنگ اور کارکردگی کا عملی نمونہ پیش کیا گیا۔وزیرِ اعظم نے انتخابی عمل کی شفافیت کو یقینی بنانے اور اس حوالے سے ماضی میں مختلف جماعتوں کی جانب سے سامنے آنے والے تحفظات کا موثر ازالہ کرنے کے حوالے سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی افادیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل پر عوام کا مکمل اعتماد بحال کرنے اور اس پورے نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ وزیر اعظم نے اس اہم پیش رفت پر وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو مبارکباد دی۔(م ا)

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close