نور مقدم کی سالگرہ، نور کی بہن کی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد میں قتل کی جانے والی نور مقدم کی بہن سارہ مقدم نے ان کی سالگرہ پر ایک دل دہلا دینے والی انسٹاگرام پوسٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے۔ سارہ مقدم نے بہن کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’نورا، میں آپ کو بہت یاد کرتی ہوں! میں نہیں جانتی کہ آپ کے بغیر زندگی کیسے گزارنی ہے، ہر لمحے ہم آپ کی یادوں میں جیتے ہیں۔ ہم نے اس سال آپ کی سالگرہ کے لیے بہت سارے منصوبے بنائے تھے، لیکن اب آپ کے بغیر زندگی پہلے جیسی نہیں رہی اور دنیا بھی آپ کے بغیر ادھوری محسوس ہوتی ہے۔ سارہ مقدم نے نور کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کے بغیر اب کبھی کسی کی سالگرہ اور عید نہیں منا پائیں گے۔ سارہ مقدم نے لکھا ہے کہ اللہ آپ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ہم سب ایک بار پھر جنت میں ایک خاندان کے طور پر دوبارہ ملیں۔ آمین۔ نور کی بہن نے لکھا ہے کہ آپ کو انصاف مل کر رہے گا کیونکہ پوری دنیا آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close