پاکستان کیا ہے؟ بھارتی صارف کے جواب میں آسٹریلوی کامیڈین کا ایسا جواب کہ بھارتیوں کو آگ لگا دی

لاہور (پی این آئی ) آسٹریلوی کامیڈین ڈینس فریڈمین کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کیے جانے پر بھارتی کرکٹ شائق اچھل پڑا، اس بھارتی صارف کے سوال پر ڈینس نے ایسا جواب دیا کہ اسے کوئی جواب نہ بن پڑا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کامیڈین ڈینس فریڈمین اکثر اوقات اپنے ٹویٹر ہینڈل کا نام بدل کر مختلف تحاریک کا حصہ بنتے رہتے ہیں ،انہوں نے حال ہی میں اپنا نام ڈینس کے پی ایل رکھا ہوا ہے۔ڈینس فریڈمین نے ٹویٹ میں کہا کہ ’’کشمیر پریمیئر لیگ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کوئی بھی غیر ملکی کرکٹر جو آئی پی ایل کھیلا ہو وہ کسی پاکستانی ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں بن سکے گا‘‘۔اس ٹویٹ کے جواب میں ایک سری لنکن صحافی نے بھی بھارتی کرکٹ کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ ’آئی پی ایل چیز کیا ہے؟‘۔اس پر پریاگ نامی ایک بھارتی کرکٹ شائق بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ کی طرح کود پڑا اور سوال اٹھایا کہ ’پاکستان کیا ہے‘؟۔اس کے جواب میں ڈینس فریڈمین نے ایسا جواب دیا کہ بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے تن بدن میں آگ لگ گئی اور ان سے کوئی جواب نہ بن پڑا۔ فریڈمین نے کہا کہ ’’یہ وہ ملک ہے جس نے پہلے بھارتی طیارہ مگ 21 گرایا اور پھر اس کے پائلٹ ابھی نندن کو فنٹاسٹک چائے پلانے کے بعد واپس گھر بھیج دیا‘‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close