انٹربینک میں ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (پی این آئی) کاروباری ہفتے کے تیسرے روزکے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 42پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 163روپے 47پیسے پر بند ہوا ہے۔قبل ازیں آج صبح جب کاروبار کا آغاز ہوا تو ڈالر کی قیمت میں 29پیسے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد ڈالر 163.60 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ انٹربینک میں ڈالر سستا ہو گیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close