چوہدری لطیف اکبر بمقابلہ عبدالقیوم نیازی، وزیر اعظم آزاد کشمیر کون ہو گا؟

مظفر آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر میں حالیہ عام انتخابات کے بعد وزیرِ اعظم آزاد کشمیرکے لیے پاکستان تحریکِ انصاف نے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون اپنا مشترکہ امیدوار میدان میں لے آئے ہیں۔پاکستان تحریکِ انصاف کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان نے سردار عبدالقیوم نیازی کو وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے منصب کے لیے نامزد کر دیاہے۔ آزاد جموں کشمیر کے حلقہ ایل اے 18 پونچھ 1سے کامیاب ہونے والے سردار عبدالقیوم نیازی مسلم کانفرنس چھوڑ کر پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل ہوئے تھے۔ان کے مقابلے میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون نے مشترکہ طور پر چوہدری لطیف اکبر کو آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم کے لیے امیدوار نامزد کیا ہے۔ چوہدری لطیف اکبر کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون نے مشترکہ طور پر مجھے وزیرِ اعظم کا امیدوار نامزد کیا ہے، پی ٹی آئی کے صدر کو کوئی پوچھتا بھی نہیں، وہاں کھچڑی پکی ہوئی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ارکان اسمبلی سے کہتا ہوں کہ آزادیٔ کشمیر کو قریب تر کرنے کیلئے ہمیں ووٹ دیں، پہلے بھی پیپلز پارٹی کی حکومت کے دوران یہاں تاریخی کام انجام دیئےہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close