دو خاندانوں نے ملک کو بے رحمی سے لوٹا ، وزیراعظم

اسلام آباد(آئی این پی )وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک چھٹیاں گزارنے والوں نے ملک کی فکر نہیں کی اور سابقہ حکومتوں نے کبھی ملک کے بارے میں نہیں سوچا ، پاکستان میں بھی ایک طبقہ ہے جو خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے ۔ اوراس ایک خاص طبقے جب ہاتھ ڈالا جاتا ہے تو حکومت کو گرانے کی دھمکی دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں غریب ممالک اس لئے غریب نہیں ہیں کہ ان کے پاس وسائل نہیں ہیں حقیقت میں ہر سا ل ایک ہزار ارب ڈالر کا سرمایہ غریب ملکوں سے چوری ہو کر امیر ملکوں میں جاتا ہے، کفر کا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم اور نا انصافی کا نظام نہیں چل سکتا ہے، دو خاندانوں نے ملک کو بے رحمی سے لوٹا ،سیاست میں آنے سے قبل ملکی سیاسی نظام کے بارے میں زیادہ علم نہیں تھا ، سیاست میں آکر جس نے نواز شریف اور آصف زرداری کو چیلنج کیا ، قومیںہمیشہ ان کویاد رکھتی ہیں جو قوموں کے لئے کچھ کرنے کا درد رکھتے ہیں ، ہمارے ایمان کا حصہ ہے کہ عزت اللہ کی طرف سے ملتی ہے ،ہمارے اسلاف نے انسانیت کے لئے اپنی زندگیوں کو وقف کیا ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو اکرام سہگل کی کتاب اے پرسنل کرونیکل آف پاکستان کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیر اعظم نے کہا کہ اکرام سہگل محب وطن لکھاری ہیں ۔ سارے انکی تصنیفی کائوش کو سراہتے ہیں، انہوں نے کہا کرپشن کے خلاف جدوجہد کے لئے پاکستان تحریک انصاف کا قیام عمل میں لایاگیا ، کسی بھی بڑے کام اور مقصد کے لئے مثبت سوچ اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لئے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں ۔ صبح اٹھ کر کام پر جاتا ہوں تو لگتا ہے جہاد پر جا رہا ہوں جب کہ بیرون ملک چھٹیاں گزارنے والوں نے ملک کی فکر نہیں کی اور سابقہ حکومتوں نے کبھی ملک کے بارے میں نہیں سوچا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے سب سے لازمی انصاف ہے اور جہاں انصاف کا نظام ہو وہاں معاشی اور معاشرتی ترقی ہوتی ہے لوگ خوشحال ہوتے ہیں ،جب کہ طاقت کی حکمرانی جنگل کا قانون ہوتا ہے اسی لئے قانو ن کی حکمرانی کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ہے ۔ جن معاشروں میں قانون نہیں ہوتا وہاں ایک طبقہ طاقتور ہوتا ہے جب کہ ایک خاص طبقہ طاقتور ہوتا ہے تو ملک تباہ ہوتے ہیں ، پاکستان میں بھی ایک طبقہ ہے جو خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے ۔ اوراس ایک خاص طبقے پر جب ہاتھ ڈالا جاتا ہے تو حکومت کو گرانے کی دھمکی دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں غریب ممالک اس لئے غریب نہیں ہیں کہ ان کے پاس وسائل نہیں ہیں حقیقت میں ہر سا ل ایک ہزار ارب ڈالر کا سرمایہ غریب ملکوں سے چوری ہو کر امیر ملکوں میں جاتا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم اور نا انصافی کا نظام نہیں چل سکتا ہے ۔ پاکستان میں دو خاندانوں نے ملک کو بے رحمی سے لوٹا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے جن کے موثر استعمال کی ضرورت ہے اور ملک کی ترقی کے لئے ہم سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا ۔ پاکستان میں سیاحت کا بے پناہ پوٹیشنل ہے اور سیاحت کے فروغ کے لئے کام کی ضرورت ہے ۔ پاکستان کے شمالی علاقے سوئزرلینڈ سے زیادہ خوبصورت اور دلکش ہیں لیکن ہم نے آج تک اپنی سیاحت کے شعبے پر توجہ نہیں دی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں