سی پیک اتھارٹی کے نئے چیئرمین خالد منصور کا اسد عمر سے کیا تعلق ہے؟ اسد عمر نے ان کی تقرری پر کیوں جوشیلے ٹویٹس کیے؟

اسلام آباد(پی این آئی)سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین جنرل عاصم سلیم باجوہ کے استعفے کے بعد ان کی جگہ منصب سنبھالنے والے خالد منصور کے بارے میں پوچھا جا رہا کہ وہ کون ہیں؟ اس حوالے سےخالد منصور کا تعلق اینگرو گروپ سے رہا ہے جہاں اسد عمر چیف ایگزیکٹو تھے اور اسد عمر نے ہی ان تقرری پر جوشیلے ٹویٹس کیے ہیں۔ سب اہم بات یہ ہے کہ پاکستان میں سی پیک اتھارٹی کے نئے چیئرمین خالد منصور سنہ 2013 میں حب پاور کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو بنے۔ انہوں نے کیمیکل انجینیئرنگ میں آنرز کر رکھا ہے۔ خالد منصور کا انرجی اور پٹروکیمیکل کے سیکٹر میں 32 سال کام کا تجربہ ہے جس میں انہوں نے پراجیکٹ ڈیویلپمنٹ، ایگزیکیوشن، مینجمنٹ اور آپریشنز میں اہم کردار ادا کیا۔ خالد منصور اس سے قبل الجیریا، عمان فرٹیلائزر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو بھی رہ چکے ہیں۔ اس سے پہلے وہ اینگرو فرٹیلائزرز۔ اینگرو پاورجن قادر پور لیمیٹد، اینگرو پاورجن لیمیٹڈ اور سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ خالد منصور نے اینگرو اور ایسو کیمیکلز کینیڈا کے لیے بہت اہم کام کیے۔ وہ اینگرو کارپوریشن، اینگرو فرٹیلائزرز لیمیٹڈ، اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لیمیٹڈ، اینگرو پاورجن قادر پور لیمیٹڈ، اینگرو پاورجن لیمیٹڈ اور سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے بورڈز آف ڈائریکٹرز کا بھی حصہ رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close