مہنگیLNGخریدنے کے اثرات سامنے آنے لگے،CNG کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)ایل این جی مہنگی خریدنے کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ، سی این جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں آج سے سی این جی کی قیمت میں اگست کیلئے5 روپے فی لٹر اضافے اور سندھ میں سی این جی کی قیمت8 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غیاث پراچہ رہنما سی این جی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پی ایس او نے 20 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے ریٹ پر ایل این جی کاایک کارگو خریداہے، پی ایل ایل کی جانب سے مہنگے داموں سپاٹ ایل این جی کارگو خریدا گیا ہے ۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی ایل این جی کی قیمت اضافہ ہوچکا ہے،غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی بھی قیمت میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close