قومی ائیرلائن نے فضائی مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

کوئٹہ(پی این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے کوئٹہ سے پشاور اور پشاور سے کوئٹہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی جانب سے 6 اگست سے کوئٹہ سے پشاور اور پشاور سے کوئٹہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق ہر جمعہ اور پیر کو ہفتے میں دو بار کوئٹہ سے براہ راست پشاور کے لئے پرواز روانہ ہوں گی۔ کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اندرون ملک ہوائی سفر پر پابندی عائد کردی گئی، 18 سال سے زائد عمر افراد ویکسین کے بغیر ہوائی سفر نہیں کرسکیں گے، پابندی کا اطلاق یکم آگست سے ہوگا، نئی پابندی کا اطلاق انٹرنیشنل پروازوں پر نہیں ہوگا۔ اعلامیہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اندرون ملک ہوائی سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close