مظفرآباد (آئی این پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر کا اجلاس 3اگست2021ء بروز منگل بوقت10:00بجے دن بمقام بلاک نمبر12سول سیکرٹریٹ مظفرآباد طلب کر لیا ۔اس ضمن میں اسمبلی سیکرٹریٹ سے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔اجلاس میں نومنتخب ممبران اسمبلی کے حلف اُٹھانے ، سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے بعد رواں اجلاس میں اگلے روز قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔شاہ غلام قادر سپیکر اسمبلی اجلاس کی صدارت کریں گے۔۔۔۔۔
بیرسٹرسلطان محمود کو وزارت عظمیٰ کا موزوں ترین امیدوار قرار دے دیا گیا
ٍمیرپور(آئی این پی) پی ٹی آئی خواتین ونگ کی ضلعی جنرل سیکرٹری محترمہ فوزیہ بٹ نے کہا ہے بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کے علاوہ آزاد کشمیر بھرمیں کوئی دوسرا آدمی وزیراعظم کی منصب کیلئے موزوں نہیں ہے بیرسٹرسلطان محمود چوہدری صدر جماعت بھی ہیں ۔بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی کوششوں سے ہی آزادکشمیر میں تحریک انصاف نے اتنی سیٹیں حاصل کی ہیں اس لئے اتنی بڑی کامیابی حاصل کرنے والے شخص کو ہی آزادکشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونا چاہئے ۔ ایک ایک دودوسیٹیں لینے والے وزیراعظم آزادکشمیر کے منصب کے حق دار نہیں ہو سکتے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ محترمہ فوزیہ بٹ نے کہا کہ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ہی کی کاوشوں سے تحریک انصاف نے آزادکشمیر بھر میں اتنی زیادہ سیٹیں حاصل کی ہیں ان کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے کہ تحریک انصاف آزادکشمیر کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو بیرسٹر سلطان محمود کی محنت اوربھرپور کامیابی کو یاد رکھنا چاہئے اور بیرسٹر سلطان محمود کو ہی آزادکشمیر کا وزیراعظم بنایا جائے انہوں نے کہا کہ ہمیں امیدہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی صلاحیتوں ، اہلیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو ہی وزیراعظم آزادکشمیر کا قلمدان سونپے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف آزادکشمیر بلکہ دنیا بھر میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا ایک مقام ہے ان کو پوری دنیا میں لوگ جانتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں بھی بیرسٹر سلطان نے احتجاج جلسے سے خطاب کیا اور بھارتی حکمرانوں کو للکارا ۔ فوزیہ بٹ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ہی آزادکشمیر کے وزیراعظم کا قلمدان دیں تاکہ آزادکشمیر میں بھی تعمیر وترقی اور عمران خان کے ویژن کو پروان چڑھایا جا سکے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں