سیالکوٹ الیکشن نہ جیتا تو میرا نام بدل دیا جائے، عثمان ڈار نے عطا تارڑ کے نئے نام کیلئے تجویز مانگ لی

سیالکوٹ (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کے نئے نام کے حوالے سے تجاویز مانگی ہیں۔واضح رہے کہ پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن سے قبل ایک پروگرام میں عطا تارڑ نے دعوی کیا تھا کہ ن لیگ یہ سیٹ 12ہزار کی لیڈ سے جیت لے گی اگر ایسا نہ ہوا تو ان کا نام بدل دیا جائے۔تاہم گزشتہ روز ن لیگ یہ سیٹ چھ ہزار کی لیڈ سے ہار گئی۔جس کے بعد عطا تارڈ کی پرانی ویڈیو کافی وائرل ہوئی تھی اور اب عثمان ڈار کی جانب سے عطا تارڑ کے نئے نام کے لیے تجویز مانگی گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ‘کس نام سے پکاروں، کیا نام ہے تمہارا؟مسلم لیگ ن کا دیہاڑی دار شعبدہ باز اپنا ہی دیا ہوا چیلنج ہار چکا ہے! عطا تارڑ صاحب کی سیاسی بصیرت کے عین مطابق ان کا نیا نام کیا ہو سکتا ہے؟ با شعور کارکنان تجویز کریں! عطا تارڑ چاہیں تو خود بھی نئے نام سے آگاہ کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close