دوردراز کے علاقوں کے لئے موبائل ویکسی نیشن وین کا آغاز

لہاسا (شِنہوا)چین کے جنوب مغربی تبت خوداختیارخطے میں مقامی لوگوں کو کوویڈ-19 ویکسین لگانے کے لئے پہلی موبائل ویکسی نیشن وین متعارف کرائی گئی ہے۔ضلعی ہیلتھ کمیشن کے اعداد و شمارکے مطابق بچوں اور عمر رسیدہ رہائشیوں سمیت دوردراز علاقوں اور کمزور لوگوں کی ویکسی نیشن کے لئے موبائل ویکسی نیشن وین کو شی گازے کے سمدرتسے ضلع میں استعمال کیا جاچکا ہے۔ توقع ہے کہ ویکسینز کی یومیہ تقریبا1ہزار200 خوراکیں لگائی جائیں گی۔ڈائریکٹرضلعی ہیلتھ کمیشن سوئنام پیڈرون نے بتایا کہ موبائل ویکسی نیشن وین عمرسیدہ افراد کو گھر گھر خدمات فراہم کرنے کے لئے اسکولوں اور نرسنگ ہومز تک جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close