پاکستان کی تاریخ کا ہر الیکشن چوری ہوا، سابق وزیراعظم کے اعتراف نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کی تاریخ کا ہر الیکشن چوری ہوا ہے، سینئر لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اعتراف کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا ہر الیکشن چوری ہوا ہے، حال ہی میں ہونے والا آزاد کشمیر کا الیکشن بھی چوری ہوا اور سیالکوٹ میں ہونے والا الیکشن کی بھی یہی صورتحال متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست نے فیصلہ کرلیا ہے کہ الیکشن کافیصلہ ہم کریں گے عوام نہیں۔آزادکشمیر الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر ہمیشہ وفاقی حکومت کے ساتھ جاتا ہے یہ بات درست ہے۔ہمیشہ سے ایسا ہوتا آ رہا ہے کہ وفاق میں جس کی حکومت ہوتی ہے، آزاد کشمیر میں بھی وہی حکومت بناتا ہے اور آج بھی ایسا ہی ہوا، آئندہ بھی شاید ایسا ہی ہو۔آزادکشمیر میں ایک سوچ ہے کہ وفاقی حکومت کےساتھ جانا ہے۔انہوں نے کہا، لیکن یہ ایک زمینی حقیقت ہے کہ کشمیری عوام نے 5لاکھ سےزیادہ مسلم لیگ ن کو ووٹ دیئے ہیں۔جبکہ دوسری جانب کشمیر میں تحریک انصاف کو 6لاکھ ووٹ پڑے ہیں۔آزادکشمیر الیکشن میں فتح بہت عارضی ہے۔گزشتہ دنوں نواز شریف کی افغان سفیر سے ملاقات سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف کی میٹنگ سے دونوں ممالک میں قربت آئی ہے۔نواز شریف سے افغان سفیر کی ملاقات پاکستان سے افغانستان کے تعلقات میں کافی اہمیت رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی الیکشن، تحریک انصاف ن لیگ کی مضبوط نشست چھیننے سے صرف چند قدم دور، 70 فیصد پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے، حکمراں جماعت کے امیدوار کی لیڈ 5 ہزار سے زائد ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ہونے والی پولنگ کے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک 165 میں سے 115 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آچکے ہیں ، جن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار 39 ہزار 883 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار طارق سبحانی 34 ہزار 326 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔ابتدائی غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے حوالے سے معاون خصوصی سیاسی امور شہبازگل نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں بلا کامیاب ہوچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close