گرج چمک کے طاقتور طوفان موجود، بڑے پیمانے پر مزید تیز بارشیں متوقع

اسلام آباد(پی این آئی)گرج چمک کے طاقتور طوفان مغربی ہواؤں کے سلسلے کے داخلے سے قبل کشمیر میں بننا شروع ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں کوٹلی، پونچھ، مظفّرآباد اور بالاکوٹ میں انتہائی تیز بارش کا سبب بن رہے ہیں۔بڑے پیمانے پر تیز بارش متوقع ہے، جس کے سبب سیلابی صورتحال درج بالا علاقوں میں رونما ہو سکتی ہے۔اس ہی طرح پنجاب میں بھی نارووال، گجرات، سیالکوٹ اور ضلع راولپنڈی کے مشرقی علاقوں بشمول کہوٹہ، کوٹلی ستیاں اور کلر سیّداں میں بھی آج دیر رات / صبح سویرے گرج چمک کیساتھ انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔خیبر پختونخواہ میں گرج چمک کے طوفان سوات، بالاکوٹ، کالام، کوہاٹ اور کرّم کے علاقوں میں چند مقامات پر موجود ہیں، جو کہ پھیل کر درج بالا علاقوں میں اگلے چند گھنٹوں تک کہیں کہیں متاثّر کر سکتے ہیں اور انتہائی تیز بارش کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔یاد رہے کہ جمعہ تک سیلابی صورتحال رونما ہونے کا خدشہ موجود ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close