کراچی میں کورونا کی شرح میں ہوشربا اضافہ، سندھ حکومت نے سخت فیصلے کا عندیہ دیدیا

کراچی(آئی این پی ) سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں 24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 26.3فیصد ہوگئی ہے ، صورتحال یہی رہی توسخت فیصلے کرنا ہوں گے ، سختی عوام کے مفادمیں ہے،لاک ڈاون لگاکرخوشی نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا لوگ ویکسین کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کرکے نقصان پہنچارہے ہیں، کورونا وائرس کیخلاف جنگ کو حکومت اور عوام دونوں لڑرہی ہیں۔ مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کوروناکیخلاف جنگ میں ہیلتھ کیئرورکرزاورمیڈیابہت اہم ہیں ، اس جنگ کوجیتنے کیلئے سب سیاہم کردارمیڈیاکاہے، میڈیاکوعام آدمی کوایک بار پھر بتانے سمجھانے کی ضرورت ہے کہ کوروناصورتحال کتنی خطرناک ہے، جوخطرناک وائرس کوفلوکہتے ہیں اس بیانیے کو شکست دینے کی ضرورت ہے، میڈیابتائے ماسک نہ پہننے اورویکسین نہ لگوانے سے کی اخطرات ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ 24گھنٹے میں سندھ میں 16975ٹیسٹ کئے گئے ،2153مثبت کیسزآئے اور اس دوران تقریبا 13فیصد مثبت کیسز کی شرح ہے، دنیا کے بڑے ممالک کا نظام بھی اس وائرس کادبا برداشت نہیں کرپایا، تنقید کا نشانہ بنایاجاتاہے کہ پی پی کراچی اور کاروبار دشمن ہے لیکن ناقدین کو بتانا چاہتاہوں پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت عوام دوست ہے، سندھ حکومت سختی کی کوشش کرتی ہے تو آپ کے مفاد کیلئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نہیں چاہتی کہ خطرناک وائرس لوگوں کو لگے، صرف کراچی میں24گھنٹے میں6623ٹیسٹ ہوئے ،1743مثبت کیسز سامنے آئے اور کراچی میں 24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 26.3فیصد رہی ، خداراحکومت کی دی ہوئی ہدایات پرعملدرآمدکریں۔ کورونا صورتحال سے متعلق مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ کراچی ہم سب کاشہرہے ہم یہاں بستے ہیں ہماری فیملیزرہتی ہیں، 26جون2021کو سندھ میں کوروناکے511مریض تھے اور 26جولائی2021کو کوروناکیسز کی تعداد2153تک پہنچ گئی، 30روز میں سندھ میں کوروناکیسز میں 4گنا اضافہ ہواہے، بتایا جائے کیا ہم اس صورتحال کوڈیل کر نے کے متحمل ہوسکتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز ،نرسرز، ہیلتھ کیئرعملہ اسوقت پریشان ہیں خدارا ان کی قدر کیجئے ، ہمیں لاک ڈاون لگاکرخوشی نہیں ہوگی، یہی صورتحال رہی تو کوئی بھی اس دبا کو برداشت نہیں کر پائے گی ، ماسک اپنیبزرگوں اوربچوں کیلئے پہنیں،غیرضروری باہر نہ نکلیں، اپنے کاروبار،کام،روزگارکی خاطر لوگ گھروں سے نکلتے ہیں، آپ ماسک نہیں پہنیں گے تو اپنے بچوں کیلئے خطرہ ہوسکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کچھ نہیں مانگ رہی صرف مدد تعاون مانگ رہی ہے کہ ماسک پہنیں، خدارا اپنے چہرے، ناک اور منہ کو ماسک سے ڈھانپیں ، برطانیہ، یو اے ای ،امریکا میں 60 فیصد آبادی کوویکسین لگ چکی ہے، سندھ حکومت نے مختلف مقامات پر واک ان ویکسین سینٹرز کھولے ہیں ، ویکسین پرمنفی پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں۔ ویکسین لگوانے کے حوالے سے مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ہر ڈاکٹر جو اس فیلڈ کا ایکسپرٹ ہے ، وہ کہتا ہے کہ ویکسین لگوائیں، میڈیا کو ویکسین لگوانے کے لئے آگاہی مہم چلانی چاہیے، ہم دعاگوہیں کہ اللہ ہم پرکرم کریاس وباسے بچائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close