سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹگری سی ممالک سے پاکستانیوں کو واپس آنے اجازت دیدی

اسلام آباد(آئی این پی) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا، جس میں کیٹگری سی ممالک سے پاکستانیوں کو 31اگست تک واپس آنے اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی پروازوں، چارٹرڈ اور نجی پروازوں کے مسافروں کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ کیٹگری سی ممالک سے پاکستانی 31اگست تک بغیر اجازت واپس آسکتے ہیں۔اس حوالے سے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کیا ہے ، جس میں پاکستان آنے سیقبل مسافروں کیلئے72گھنٹے پہلے کا منفی پی سی آرٹیسٹ لازمی قرار دیا۔مراسلے میں کہا کہ کیٹگری سی ممالک سیدیگرمسافروں کی پاکستان آمدپرپابندی برقرار ہے، پاکستان آنیوالے مسافروں کوٹیسٹ ،دیگر ایس او پیز پرعمل کرنا ہوگا، اس سلسلے میں متعلقہ حکام ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرائیں۔یاد رہے 13 جولائی کو سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹیگری سی کے ممالک کیلیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کیا تھا ، جس میں کہا تھا کہ سی کیٹیگری ممالک سیصرف پاکستانی شہریت والوں کوآنیکی اجازت ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ پاکستانیوں کو پرواز سے 72 گھنٹے قبل کرونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا جبکہ پاکستان کے ایئرپورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ بھی کیا جائیگا۔واضح رہے کہ سول ایوی ایشن کی کیٹیگری سی میں بھارت، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، جنوبی افریقہ سمیت 26 ممالک شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close