ظاہر جعفر کے ماں باپ کو جیل بھجوا دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد سیشن کورٹ نے نور قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے والدین اور ملازمین کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔ عدالت نے مسماۃ عصمت آدم جی، ذاکرجعفر اور ملازمین افتخار اور جمیل کو اڈیالہ جیل بھیج دیا۔ نورمقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے والدین اور 2 ملازمین کو جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔۔۔۔۔

نور مقدم کے قتل سے عین پہلے کی ویڈیو مل گئی، ملزم کا موبائل فون بھی برآمد

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف 7 میں گلا کاٹ کر قتل کر دی جانے والی لڑکی نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفر کا موبائل فون برآمد کر لیا گیاہے۔اس کے علاوہ پولیس کو تفتیش کے دوران قتل سے پہلے کی ویڈیوز بھی مل گئی ہیں جو موقع واردات کو ثابت کر رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں نور مقدم کو پہلی منزل سے نیچے گرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ نور مقدم اوپر سے گرنے کے بعد دروازے کی طرف بھی دوڑی، فوٹیج میں ملزم ظاہرجعفر کو نور مقدم کے پیچھے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ظاہر جعفر مقتولہ نور مقدم کو گھسیٹتے ہوئے لے جاتا دیکھا گیا ہے۔اس ویڈیو میں گارڈ بھی نظر آ رہا ہے لیکن اس نے ملزم ظاہر جعفر کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔ویڈیو کے مطابق ملزم ظاہر جعفر مقتولہ نور مقدم کو اندر لے جا کر دروازہ بند کر دیتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close