پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کی لاش مل گئی، بیٹے نے تصدیق کردی

اسکردو(آئی این پی ) کے ٹو پر لاپتہ پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی لاش مل گئی ہے۔معروف پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی لاش مل گئی ہے جب کہ ان کے بیٹے ساجد سدپارہ نے والد کی لاش ملنے کی تصدیق بھی کردی ، مشہ بروم ایکسپڈیشن ٹریکس اینڈ ٹورز نے بوٹل نک کے قریب 2 لاشوں کی نشاندہی کی تھی، ایلسنڈرو فلیپ پینی کے مطابق کے ٹو سر کرنے کی مہم پر موجود نیپالی کوہ پیمائوں نے کیمپ 4 سے اوپر 2 لاشیں دیکھی تھیں جس میں سے ایک محمد علی سدپارہ کی ہے۔دوسری جانب ساجد سدپارہ نے والد کی لاش ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم والد کا جسدِ خاکی بوٹل نک سے 300 میٹر نیچے کھائی میں نظر آرہا ہے، والد کے دیگر ساتھی جان پابلو کی باڈی بھی نظر آرہی ہے، والد کے جسدِ خاکی کو نکالنے کی تدبیر پر غور کررہے ہیں، پیر کی رات یامنگل کی صبح تک ریسکیو کرکے باڈی کو نکالنے کی کوشش کریں گے، قوم سے مشن کی کامیابی کے لیے دعائوں کی اپیل کرتا ہوں۔واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں محمد علی سدپارہ اپنے 2 غیر ملکی کوہ پیما ساتھیوں جان اسنوری اور جوان پابلو موہر کے ساتھ کے ٹو کو سرد موسم میں سر کرنے کی مہم پر نکلے تھے تاہم رابطہ منقطع ہونے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا لیکن ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close