عدنان صدیقی بھی کورونا وبا کا شکار، شوبز ستاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا

کراچی (آئی این پی) شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی بھی کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئے۔اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کورونا کی تشخیص کے حوالے سے بتایا ، انہوں نے لکھا کہ کورونا نے مجھے بھی اپنی لپیٹ میں لے ہی لیا ہے۔عدنان صدیقی نے لکھا کہ آج میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، کورونا کی ہلکی علامات ہیں، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مجھ سے ملاقات کرنے والے تمام لوگ اپنا ٹیسٹ جلد از جلد کروالیں۔اداکار کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے صبا قمر، فریحہ الطاف، حرا مانی، اعجاز اسلم سمیت ان کے چاہنے والے جلد صحت یابی کی دعا کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close