انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی

کراچی(آئی این پی) انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے میں دوبارہ روپیہ تگڑا ثابت ہواجس سے ڈالر کی قدر 162روپے سے نیچے آگئی۔کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 161روپے سے بھی نیچے آگئی تھی لیکن اختتام پر ریکوری کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.10روپے کی کمی سے 161.22روپے پر بند ہوئی۔ماہرین نے کہا ہے کہ ڈالر کی حقیقی شرح مبادلہ کی درستگی کے لیے متعلقہ ریگولیٹر کی ممکنہ مداخلت اور مارکیٹ میں طلب کے تناسب سے سپلائی کی سہولت دیئے جانے سے ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔ پاکستان یورو بانڈز کی مد میں ایک ارب ڈالر اور چین سے ایک ارب ڈالر موصول ہونے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر چار سال کی بلند ترین سطح پہنچنے جیسے عوامل نے بھی روپیہ کو تگڑا کیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل المدت بنیادوں پر ڈالر طلب کے مقابلے رسد کم ہونے کے امکانات ہیں کیونکہ رواں سال پاکستان کو واجب الادا سولہ ارب ڈالر مالیت کی بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں کرنی ہیں جس سے مستقبل میں روپیہ کی قدر پر دبا بڑھنے کے امکانات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں