آزاد کشمیر الیکشن، مریم نواز نے تحریک انصاف کی جیت مسترد کر دی

لاہور (پی این آئی) ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ انہوں نے آزاد کشمیر کےانتخابی نتائج تسلیم نہیں کیے اور نہ ہی وہ نتائج تسلیم کریں گی۔عام انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد انہوں نے کہا میں نے تو 2018کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے نہ اس جعلی حکومت کو مانا ہے۔مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئےبیان میں کہا کہ اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا، جماعت جلد فیصلہ کرے گی۔ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 25 نشستیں جیت لیں اور تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔۔۔۔

آزاد کشمیر کا وہ حلقہ جس کے نتائج کا اعلان روک لیا گیا

مظفر آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر میں گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات میں حلقہ ایل اے 16 کے نتائج روک دیئے گئے ہیں۔ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے سیکریٹری محمد غضنفر خان کے مطابق 2 پولنگ اسٹیشن پر جھگڑے میں بیلٹ پیپر ضائع ہوئے، مزید 2 پولنگ اسٹیشن پر جھگڑے کے باعث پولنگ نہیں ہو سکی۔محمد غضنفر خان کے مطابق ایل اے 16 کے 4 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا فیصلہ آج ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں