وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کا مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کوکرارا جواب

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ دھاندلی وہاں ہوتی ہے جہاں کوئی مقابلہ ہو ،آزادکشمیر کے انتخابات میں (ن) لیگ مکمل وائٹ واش ہو چکی ہے ، ایسے میں نتیجہ روک کرکسی نے کیا کرنا ہے، اپوزیشن کی لیڈرشپ اس وقت نااہل بچوں کے ہاتھوں میں ہے۔ وزیر اطلاعات نے یہ ٹویٹ اتوار کو مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما مصدق ملک کے ایک ٹویٹ کے جواب میں کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ماضی کی روایت برقر ار ر کھتے ہوئے آزادجموں وکشمیر کے انتخابا ت میں انتخابی نتائج روک دیئے گئے ہیںجو کہ اچھی علامت نہیں ہے ۔اس کے جوا ب میں وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے ایک ٹویٹ میںکہاکہ ڈاکٹر صاحب آپ ذرا نتائج پر نظر دوڑائیں دھاندلی وہاں ہوتی ہے جہاں کوئی مقابلہ ہو۔ انہوں نے مصدق ملک کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ مکمل وائٹ واش ہو چکے ہیں ایسے میں نتیجہ روک کرکسی نے کیا کرنا ہے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ اپوزیشن کی لیڈرشپ اس وقت نااہل بچوں کے ہاتھوں میں ہے جن کا تجربہ صرف ابو کے پیسوں پر پارٹی کرنا ہے پارٹی چلانا ان کے بس کی بات نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close