آزاد کشمیر الیکشن، پولنگ کا عمل مجموعی طور پر پرامن رہا، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے دو حلقو ں کے نتائج کا اعلان بھی کر دیا

مظفرآباد(پی این آئی) چیف الیکشن کمشنرعبدالرشید سلہریانےکہاہےکہ آزاد کشمیرمیں پولنگ مجموعی طور پر پرامن رہی، پولنگ کے دوران پاک فوج، ایف سی اور رینجرز کے جوان تعینات رہےسیکیورٹی اداروں نے پرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے میں بھرپور اور اہم کردار ادا کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےچیف الیکشن کمشنرعبدالرشید سلہریا کا کہنا تھا کہ انتخابات مجموعی طور پر پر امن رہے،اکا دکا واقعات ہر الیکشن میں ہوتے ہیں،پاک فوج و دیگر سیکیورٹی اداروں نے پرامن الیکشن کروانے میں موثر کردار ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ ابتدائی طور پر موصول ہونے والے نتائج کے مطابق ایل اے 43 سے پی ٹی آئی کےجاوید بٹ 782 ووٹ لیکر پہلے مسلم لیگ ن کی نسیمہ وانی 720 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہیں جبکہ ایل اے 40 کشمیر ویلی ون سے پیپلزپارٹی کے امیدوار عامر لون کامیاب ہوئے ہیں،جیسے جیسے نتائج ملتے جائیں گے ساتھ ساتھ اعلان کرتے جائیں گے۔انہوں نے آزاد کشمیرمیں پرامن الیکشن کے انعقاد پر الیکشن کمیشن پاکستان سمیت دیگر اداروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔چیف الیکشن کمشنرعبدالرشید سلہریانے حادثےمیں پاک فوج کے چار جوانوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close