راولپنڈی(پی این آئی)زاد کشمیر انتخابات میں حکمراں جماعت کی 12حلقوں میں برتری، شیخ رشید نے آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت بننے کا دعویٰ کردیا، آئندہ سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت بننے کی پیش گوئی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ آزادکشمیر میں تحریک انصاف حکومت بنانے جا رہی ہے ،ایک دن سندھ میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہو گی۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ ہم شرافت اور احترام کی سیاست کرتے ہیں جو پیسے خرچ کئے گئے ان کا ذکر نہیں کرنا چاہتا،تمہارا کشمیر سے کیا تعلق ہے؟۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ آزادکشمیر میں عمران خان کی حکومت بنے گی ، ابھی رزلٹ آرہے ہیں ، میں نے کل لاہور میں کہاتھا 7 بجے نتیجے کا اعلان کروں گا، فیصل آباد میں چمگارڈگندی زبان استعمال کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ملکی تاریخ کے بڑے ڈیم داسو اور بھاشا بنانے جا رہا ہے، ڈیم بننے سے 10 ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہوگا، یہ پراجیکٹ پاکستان کی تاریخ بدل کر رکھ دیں گے ،شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان اسی لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کاکہتا ہے تاکہ کسی کو الیکشن پر شک نہ ہو،تمام کشمیریوں سے کہتا ہوں عمران خان کشمیر کی آزادی کا کیس لڑے گا۔واضح رہے کہ ایل اے 43 علاقہ کشمیر ویلی فور کا مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے جاوید بٹ 774ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے۔ مسلم لیگ ن کی نسمیہ خاتون وانی 720ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔حکمراں جماعت تحریک انصاف کو آزاد کشمیر انتخابات میں اہم کامیابی حاصل ہو گئی ہے۔ آزاد کشمیر الیکشن کے 4حلقوں میں مسلم لیگ ن اور4ہی حلقوں میں پیپلز پارٹی کو برتری حاصل ہے، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کو12 حلقوں میں برتری حاصل ہو گئی ہے۔ایل اے 40، علاقہ کشمیر ویلی ون کے 6 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج، پیپلز پارٹی کے عامر عبدالغفار 238ووٹ لیکر آگے، تحریک انصاف کے سلیم بٹ 111 ووٹ لیکر دوسرے جبکہ ن لیگ کے طاہر علی وانی 22 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پرہیں۔ آزاد کشمیر الیکشن کے پولنگ کا عمل ختم ہو گیا ہے، جبکہ ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔اس دوران غیر سرکاری غیر حتمی نتائج بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایل اے 40، علاقہ کشمیر ویلی ون کے 6 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج، پیپلز پارٹی کے عامر عبدالغفار 166 ووٹ لیکر آگے، تحریک انصاف کے سلیم بٹ 53 ووٹ لیکر دوسرے جبکہ ن لیگ کے طاہر علی وانی 15 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔ایل اے ڈڈیال 1 کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ بھی سامنے آیا ہے، جس کے مطابق تحریک انصاف کے اظہر صادق 178 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں۔ایل اے 2، میر پور ٹو میںتحریک انصاف کےظ فر انور 136ووٹ لیکر آگے،پاکستان پیپلز پارٹی کے قاسم مجید 118 ووٹ لیکر پیچھےہیں۔ایل 17حویلی علاقہ حویلی کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ بھی سامنے آیا ہے۔ مسلم لیگ (ان) کے چوہدری عزیز 723 ووٹ لیکر آگے۔پیپلز پارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور 632 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پرہیں۔آزاد جموں و کشمیر کے 45 حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد 32 لاکھ 28 ہزار 99 ہے ، جن کے لئے آزاد کشمیر اور پاکستان میں 6 ہزار 114 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ، پولنگ کے موقع پر آزاد کشمیر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے، 40 ہزار پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں، حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی گئی جب کہ انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لیے پریذائیڈنگ آفیسرز سمیت 250 افسران کو مجسٹریٹ کے برابر اختیارات دیئے گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں