پاکستان میں بھنگ کی کاشت کے باقاعدہ افتتاح کی تیاریاں، وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی دلچسپی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں بھنگ ( انڈسٹریل ہیمپ) کی کاشت کا باقاعدہ افتتاح آئندہ ماہ اگست میں ہو گا، روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی سائنسی آرگنائزیشن پی سی ایس آئی آر اسے اپنی کراچی ، لاہور اور پشاور میں موجود زمینوں پر بھنگ کی کاشت کرے گی تاہم پہلے مرحلہ میں زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے ساتھ مل کر روات میں موجود اس کے پانچ ایکڑ گرین ہائوس میں تجرباتی مرحلہ شروع کیا جا رہا ہے ، پی سی ایس آئی آرحکام کے مطابق انڈسٹریل ہیمپ میں وزیراعظم عمران خان کی بھی دلچسپی ہے۔

آزاد کشمیر الیکشن کے بعد لائحہ عمل، ن لیگ نے اہم اعلان کی تیاری کر لی

مظفر آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں ناکامی کے بعد مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت آج مظفرآباد پہنچ کر آزاد کشمیر کے انتخابات سے متعلق اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ تمام تر دھاندلی کے باوجود تحریک انصاف اتنے ووٹ نہیں لے سکی جتنے ماضی میں مسلم لیگ (ن) یا پیپلزپارٹی لیتی رہی ہے۔اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے آزاد کشمیر انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا مگر اس کے باوجود پیپلزپارٹی نے 11 نشستیں جیت لیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں