چین کی ٹیلی مواصلات صنعت کی آمدنی میں تیز رفتار اضافہ

بیجنگ(شِنہوا)چین کی ٹیلی مواصلات صنعت کی آمدنی میں سال کی پہلی ششماہی میں تیزرفتار اضافہ ہوا ہے۔وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق ، جنوری سے جون کے عرصے میں مشترکہ صنعتی آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.7 فیصد اضافے کے ساتھ753 ارب 30کروڑ یوآن( تقریبا116 ارب52کروڑ امریکی ڈالر) رہی جو پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 2.2 فیصد پوائنٹ زیادہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ، جون کے آخر تک ، چین کی تین ٹیلی کام کمپنیاں چائنہ ٹیلی کام ، چائنہ موبائل اور چائنہ یونی کام کیموبائل فون صارفین کی تعداد1 ارب61کروڑ سے زیادہ تھی جو گذشتہ سال کے آخر کی تعداد کے مقابلے میں 1کروڑ98 لاکھ 50ہزار زیادہ ہیں۔چین میں 5 جی صارفین کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ وزارت کے مطابق ،جون کے آخر تک 5 جی ٹرمینل کنیکشنز کی تعداد 36کروڑ50لاکھ ہوگئی ہے جو گذشتہ سال کے آخر کی تعداد کے مقابلے 16کروڑ60لاکھ زیادہ ہیں۔تینوں ٹیلی کام کمپنیوں کے فکسڈ براڈ بینڈ انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں مستحکم اضافہ ہوا، جون کے آخر تک صارفین کی تعداد بڑھ کر51کروڑ ہوگئی جو گذشتہ سال کے آخر کی تعداد کے مقابلے 2کروڑ60 لاکھ60ہزار زیادہ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں