نواز شریف کو مودی کا خصوصی پیغام پہنچ گیا معاون خصوصی کا نواز شریف کی افغان نیشنل سیکیورٹی چیف اور وزیر مملکت سے ملاقات پر رد عمل

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ افغان وزیر نواز شریف کے لیے مودی کا خاص پیغام لائے ہیں ۔ شہباز گل نے نواز شریف کی افغان نیشنل سیکیورٹی چیف اور وزیر مملکت سے ملاقات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے سے نواز شریف کی ملاقات تازہ ڈویلپمنٹ ہے،انہوں نے کہا کہ کیا اس سے واضح نہیں ہو جاتا نواز شریف کا ایجنڈا کیا ہے؟معلوم ہوا ہے کہ افغان وزیر نواز شریف کے لیے مودی کا خاص پیغام لائے۔شہباز گل نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کو منتازعہ بنایا جائے گا اور ملاقات اسی منافقانہ ایجنڈے پر ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے اور نواز شریف کی باہمی دلچسپی اس کے علاوہ کیا ہوسکتی ہے۔پاک فوج کے خلاف زہر اگلنے اور مودی سے جھپیاں ڈالنے والے کو کشمیریوں کے جذبات سے نہیں کھیلنے دیں گے،معاون خصوصی نے کہا کہکشمیر ہماری شہ رگ ہے جبکہ قوم اور فوج اس کے چپے چپے کی محافظ ہے***گنڈاپور کا مریم نواز کیخلاف بیان خواتین سے نفرت کا اظہار ہے،شہباز شریفاسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کے مریم نواز کے خلاف بیان کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی جانب سے شرمناک زبان کا استعمال قابل مذمت ہے۔ ان کے الفاظ خواتین کے خلاف نفرت کا اظہار کر رہے تھے،اپنے ایک بیان میں شہبازشریف نے علی امین کے بیان کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ذہنیت کے حامل لوگوں کو حکومت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close